بارہ بنکی کے پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ 'کورونا پازیٹو مریض سے متعلق گاؤں اور آس پاس کے علاقوں میں تحقیقات کی گئی تو یہ پتہ چلا کہ کے وہ اپنے گاؤں کے ہوم کورنٹائن میں ہونے کے باوجود گاؤں کے یوکو بینک گیا، کرانہ کی دکان پر سامان لینے گیا اور ساتھ ہی وہ متعدد افراد سے ملاقات بھی کرتا رہا۔
ملزم پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے نگرانی پر تعینات کیے گئے پولیس اہلکار کو بھی گمراہ کیا اسی وجہ سے اس کے خلاف این آئی آر درج کی گئی ہے۔
ڈاکٹر اروند چترویدی نے یہ بھی بتایا کہ کورونا پازیٹیو مریض کے رابطے میں آئے تمام افراد کی نشان دہی کرتے ہوئے انہیں انسٹی ٹیوشنل کورنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے، جس یوکو بینک کی جس شاخ میں ملزم گیا تھا اس بینک کو بھی مکمل طور سے سینیٹائیز کرایا جائے گا۔