ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں آئے طوفان اور تیز بارش سے بنکروں اور کسانوں کو زبردست مالی نقصان ہوا ہے.
اطلاعات کے مطابق طوفان کے پیش نظر بنکروں کے مکانات پر لگائے گئے شیڈ ہوا کی شدت سے اڑ گئے۔ جبکہ کسانوں کی گندم کی فصل زمیں دوز ہو گئیں ہیں۔
آندھی سے مکانات کے چھت اڑ جانے سے بنکروں کے پاورلوم اب کھلے آسمان کے نیچے آ گئے ہیں۔ اس ناگہانی آفت کا شکار کسان بھی ہوئے ہیں، جن کی سیکڑوں ایکڑ گندم کی فصل اس آندھی اور بارش سے برباد ہو گئی ہے جس سے کسان کافی مایوس نظر آرہے ہیں۔
فی الحال کسان اور بنکر دونوں حکومت سے مدد کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔