ETV Bharat / state

بارش اور ژالہ باری سے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو مالی مدد - ریاستی وزیر دارہ سنگھ چوہان

ضلع بارہ بنکی میں گزشتہ جمعہ کو ہوئی موسلادھار بارش، طوفانی ہوآں اور ژالہ باری سے الگ جگہوں پر دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بارش اور ژالہ باری میں مہلک کے اہل خانہ کو مالی مدد

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 2:04 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کو ہوئی زوردار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ہوئے حادثات میں ہلاک شدہ افراد کے اہل خانہ کو مالی مدد دینے کے لیے ریاستی وزیر دارا سنگھ چوہان پہنچے۔

بارش اور ژالہ باری میں مہلک کے اہل خانہ کو مالی مدد
بارش اور ژالہ باری میں مہلک کے اہل خانہ کو مالی مدد

انہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں 4 لاکھ روپیے کا چیک دیا۔ دارا سنگھ چوہان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 'وہ کسانوں کے ساتھ ہیں اور وہ کسانوں کے نقصان کی ہر ممکن بھرپائی کی کوشش کریں گے۔”

بارش اور ژالہ باری میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو مالی مدد

قابل غور ہے کہ جمعہ کو ہوئی زوردار بارش، طوفانی ہوا اور ژالہ باری سے الگ جگہوں پر دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ریاستی وزیر جنگلات اور ضلع کے وزیر انچارج آج صبح سب سے پہلے سرولی غوسپور کے بھیسوریا گاؤں پہنچے، یہاں انہوں نے ہلاک شدگان ایودھیا پرساد راوت کے اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کی۔

اس کے بعد وہ نرینی پروا مجرے دلسرائیں گئے جہاں انہوں نے ہلاک شدہ رام دین کے اہل خانہ کو مالی مدد کی۔

اس دوران وزیر دارا سنگھ چوہان نے تسلیم کیا کہ ”ضلع میں بارش اور ژالہ باری سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوگی حکومت کسانوں کے نقصانات کی بھرپائی کرے گی”۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.