ETV Bharat / state

سلطان پور میں ایکسپریس وے پر جنگی طیاروں نے ریہرسل لینڈنگ کی - ایکسپریس وے کے افتتاح کی تیاریاں مکمل

پوروانچل ایکسپریس وے کا 16 نومبر کو ہونے والے افتتاح سے پہلے فضائیہ کے طیاروں کی اتوار کو ایکسپریس وے پر ریہرسل لینڈنگ ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ منگل کو اس ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

سلطان پور میں ایکسپریس وے پر جنگی طیاروں نے ریہرسل لینڈنگ کی

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:20 AM IST

سلطانپور: اترپردیش میں پوروانچل ایکسپریس وے کے 16 نومبر کو افتتاح سے پہلے فضائیہ کے طیاروں کی اتوار کو ایکسپریس وے پر ریہرسل لینڈنگ ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ منگل کو اس ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

ایکسپریس وے پر لینڈنگ کی مشق کرنے والے جنگی طیاروں میں میراج 200، سکھوئی 30، جگوار، سوریہ کرن، اے 32 اور سی 32 شامل ہیں۔ ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اویناش آوستی نے پروگرام کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 16 نومبر کو دن میں دو بجے وزیراعظم مودی پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کا سلطان پور میں ایک گھنٹہ 45 منٹ رکنے کا پروگرام ہے۔ اس دوران وہ ایکسپریس وے پر بنائی گئی ہوائی پٹی پر ہونے والے ایر شو میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 45 منٹ کے اس پروگرام میں جنگی طیاروں کے فضائی کرتب کا دیدار کیا جاسکے گا۔ اس کے بعد وزیراعظم یہاں منعقدہ عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ عوامی جلسہ کے لئے ایک گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اترپردیش کے پوروانچل علاقہ میں ترقی کی اہم بنیاد کے طور پر شناخت بنانے والے اس ایکسپریس وے کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.