ETV Bharat / state

Suicide Due to Poverty علی گڑھ میں غُربت سے تنگ آکر ماں اور دو بیٹیوں کی خُودکشی - ماں اور دو بیٹیوں کی خُود کشی

علی گڑھ سے ایک افسوسناک خبر آئی ہے،55 سالہ نگینہ نامی خاتون نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے، نگینہ کے خاوند کے انتقال کے بعد روزی روٹی کمانے والا کوئی نہیں تھا،بیماری اور غربت کے سبب نگینہ نے اپنی دوبٹیوں کے ساتھ موت کو گلے لگا لیا۔

ماں اور دو بیٹیوں کی خُود کشی
ماں اور دو بیٹیوں کی خُود کشی
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 3:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے کوتوالی علاقے کے اسلام نگر میں گزشتہ شب اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مکان میں ماں اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں پائی گئیں۔ گھر کے اندر تین خواتین کی لاشیں ملنے سے علاقہ میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگوں کی بھیڑ گھر کے باہر جمع ہوگئی۔ اسی دوران پولیس افسران کے اعلی حکام اور ایف ایس ایل ٹیم کی مذکورہ علاقہ میں پہنچ کر معاملہ کی جانچ شروع کردی، اطلاع کے مطابق 55 سالہ بیمار ماں اور دو بیٹیوں نے غربت سے تنگ آ کر زہر کھا کر خود کشی کی ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر اسے خودکشی کا معاملہ سمجھتے ہوئے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کردی ہے۔بتایاجارہا ہے کہ 55 سالہ نگینہ کا شوہر چند سال قبل بیماری کے باعث انتقال کر گیا تھا۔نگینہ9 بیٹیوں کی والدہ تھی ،17 سالہ بانو اور 19 سالہ پچی کے ساتھ نگینہ رہتی تھی۔ بیماری اور غریبی کی وجہ سے پریشان ماں نے اپنی دونوں پچییوں کو زہر دے کر خود کشی کرلی۔

علیگڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگینہ نامی 55 سالہ خواتین اور اس کی دو لڑکیوں کی خود کشی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ شوہر کے انتقال اور غریبی کے سبب نگینہ سخت پریشان تھی،پوسٹ مارٹم اور ویسرا رپورٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی، فی لحال کسی کی جانب سے کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:Suicide Case in Pratapgarh پرتاپ گڑھ میں مبینہ پھانسی لگا کر شوہر اور بیوی کی خودکشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.