پورن پور کوتوالی علاقے میں باپ نے اپنی نابالغ بیٹی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا، متاثرہ کشوری نے اپنی والدہ کو اس شرمناک واقعہ کے بارے میں بتایا جس کے بعد خاتوں اپنے خاندان والوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔
تحریر ملنے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ سے بچی کو برآمد کیا، پوچھ گچھ کے دوران متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے والد نے گذشتہ رات اس کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی اور اس بارے میں کسی سے کچھ کہنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی۔
ملزم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس کا اور اس کے شوہر میں جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد خاتون اپنے والدین کے پاس چلی گئی تھی اور دونوں کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔
ملزم باپ اپنے بچوں کو اپنے پاس ہی رکھتا ہے۔ 5 اکتوبر کی رات ملزم نے زبردستی اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور کسی کو بتانے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
متاثرہ بیٹی نے فون کرکے اپنی والدہ کو اسکی اطلاع دی، جس کے بعد خاتون اپنی خاندان والوں کے ساتھ کوتوالی پہنچ کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔