ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بدھ کو ایک شخص نے ممبئی سے آئے اپنے نوجوان بیٹے کا تیز دھار والے ہتھیار سے گلا ریت کر قتل کرنے کے بعد خود پولیس چوکی پہنچ کر خودسپردگی کردی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹکیت نگر علاقے کے سیکری جیول گاؤں کے رہنے رمضان کا لڑکا افرالدین ممبئی میں کام کرتا تھا اور کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں کاروباربند ہونے کے بعد وہ 20 مئی کو گھر آگیا تھا، گھر پہنچنے کے بعد سے ہی باپ بیٹے کی اکثر کہا سنی ہو رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ آج صبح گھر کے باہر تخت پر سورہے افرالدین پر رمضان نے تیزدھار والے ہتھیار سے حملہ کردیا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہو ں نے بتایا کہ بیٹے کے قتل کے بعد رمضان بارن باغ پولیس چوکی پہنچ گیا اور حادثے کی جانکاری دی۔
پولیس تصدیق کے لیے گاؤں پہنچی اور واقعہ صحیح پائے جانے پر ملزم باپ کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کیس درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا، تاہم پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔