ETV Bharat / state

فاسٹ میوزک پارٹی پر پولیس کا چھاپہ 6 لڑکیاں گرفتار - Fast music party

اتر پردیش کی نوئیڈا پولیس نے گزشتہ رات فیز 3 تھانے کے علاقے میں واقع ایک ہائی سوسائٹی میں فاسٹ میوزک سالگرہ پارٹی پر چھاپہ مارتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کیا۔ جن میں 6 لڑکیاں اور 9 لڑکے شامل ہیں۔

author img

By

Published : May 31, 2021, 2:30 PM IST

نوئیڈا پولیس نے گزشتہ رات فیز 3 تھانے کے علاقے میں واقع ایک ہائی سوسائٹی میں فاسٹ میوزک سالگرہ پارٹی پر چھاپہ مارتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جن میں 6 لڑکیاں اور 9 لڑکے شامل ہیں۔ جن میں ایک غیر ملکی لڑکی بھی شامل ہے۔ بعض اسے ریو پارٹی قرار دے رہے ہیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم وی ملک نامی شخص کی سالگرہ کی تقریب چل رہی تھی۔ جس کی میزبانی ایم وی ملک ان کہ اہلیہ رنجیت کور اور ان کی غیر ملکی واقف کار خاتون یوکرین کی الیکسسا نے کی تھی۔

دیکھیں ویڈیو
اے سی پی انکور اگروال نے بتایا کہ نوئیڈا کے فیز 3 تھانے میں واقع اے ٹی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی میں گزشتہ رات کچھ افراد سالگرہ کی پارٹی کے نام پر دیگر نوعیت کی پارٹی کر رہے تھے۔ پارٹی میں فحش حرکات کو دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور پارٹی بند کرائی اور تمام 17 افراد کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لے آئی۔ اے سی پی انکور اگروال نے بتایا کہ 12 افراد کے خلاف پینڈامک ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔ جنہیں کوتوالی سے ہی ضمانت مل گئی۔ وہیں پارٹی کے میزبان ایم وی ملک، ان کی اہلیہ اور غیر ملکی خاتون کے خلاف ایکسائز ایکٹ، پاسپورٹ بے ضابطگی ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پولیس نے موقع سے متعدد اقسام کا حقہ، نشہ آور اشیاء اور کافی قابل اعتراض سامان بھی قبضہ میں کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان لوگوں نے سالگرہ کی تقریب کی بات کی تھی لیکن ریو پارٹی کرنے لگے جس میں فحش حرکات بھی کی جارہی تھیں۔ ویسے گوتم بدھ نگر میں ریو پارٹی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2019 میں گریٹر نوئیڈا میں پولیس کے ذریعہ ایک بڑی ریو پارٹی پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس میں جنسی ریکیٹ بے نقاب ہوا تھا۔ پولیس نے سال 2019 میں ریو پارٹی پر چھاپہ مار کر 192 افراد کو گرفتار کیا۔ جس میں 31 لڑکیاں ایسی تھیں جو جنسی ریکیٹ کا کام کرتی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.