امروہہ:آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 میں شاندار بالنگ کی بدولت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم رول ادا کرنے والے فاسٹ بالر محمد شامی اپنے آبائی گاوں امروہہ پہنچے جہاں مقامی باشندوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد شامی نے نامہ نگاروں سے ورلڈ کپ کی کارکردگی کو لے کر کھل کر بات کی۔انہوں جے کہاکہ گزشتہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی کارکردگی دیگر ٹیموں سے بہت بہتر رہی لیکن فائنل کا دن ہمارا نہیں تھا جس کی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
محمد شامی نے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسکور بورڈ پر ہمارا رن کم تھا۔کبھی کبھی 240 رنوں کا دفاع کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔اگر ہمارے اسکور میں 60 ،70رن اور زیادہ ہوتے نا میچ کا نتیجہ کچھ اور ہی ہوتا۔اسکور کم تھا۔ آسٹریلیا نے بھی اچھا کھیلا ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچوں سے باہر رکھنے کے سوال پر محمد شامی کا کہنا تھا کہ دیکھئے ٹیم میں کل 15 کھلاڑی ہوتے ہیں۔کوئی ضروری نہیں ہر کھلاڑی ہر میچ کھیلے۔ہو سکتا ہے کہ پہلے چار میچوں میں ٹیم کمبینیشن کو دیکھتے ہوئے مجھے باہر رکھا گیا ۔لیکن جب موقع ملا دل سے کھیلا۔ٹیم کی جیت میں اہم رول بھی ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ اشون جیسے کامیاب بالر کو موقع نہیں مل سکا تو آپ سمجھ سکتے ہیںکہ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی اپنی اپنی طرف سے سو فیصد مظاہرہ کرنے کے لئے بے قرار تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈریسنگ روم میں ملاقات پر محمد شامی نے کہاکہ ان سے مل کر اچھا لگا۔وزیراعظم مودی جی نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔اتنی بڑی شخصیت جب ملنے کے لئے آتی ہے خودبخود آپ کا حوصلہ بلند ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد کیف کو مرد بلائنڈ قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا
محمد شامی کے مطابق امروہہ میں اسٹیڈیم کے لئے زمین دینے کا اعلان واقعی اپنے آپ میں ایک خوشی کی بات ہے۔امروہہ میں بھی ایک ورلڈ کلاس اسٹیڈیم میں ہونا چاہئے۔ یہاں کے لڑکے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرے۔میں خود اسٹیڈیم کے لئے مختص زمین کا معائنہ کرنے کے لیے جاوں گا۔ پاکستان کے سابق کرکٹروں کے بارے میں محمد شامی نے کہا کہ اس کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے۔جس کی جیسی سوچ ویسی بولے گا،پاکستان کے عظیم کرکٹروں نے خود اس کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ورلڈ کپ کی ٹرافی پر پاوں رکھنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ بالکل غلط ہے۔ساری ٹیمیں ایک ٹرافی کے لئے جدوجہد کرتی ہیں۔آپ ورلڈ کر جیت کر اس پاوں رکھ دیتے ہیں۔میرے خیال سے یہ اچھی بات نہیں ہے۔