ETV Bharat / state

بنارس: فیشن شو میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بکھیرا جلوہ - بنارس فیشن شو کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے ایچ ایچ آئی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا اور اس شو میں حصہ لینے والے لڑکے اور لڑکیوں میں سے بہترین پرفارم کرنے والے کو مس کاشی اور مسٹر کاشی کا خطاب دیا گیا۔

بنارس: فیشن شو میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بکھیرا جلوہ
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 2:16 PM IST

بنارس جہاں ایک طرف سیاسی اور مذہبی اعتبار سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر رہا ہے، وہیں اب اداکاری اور فیشن کی دنیا میں بھی ملک کا نام روشن کرنے کے لیے تیار ہے۔اسی کے پیش نظر شہر بنارس کے ایچ ایچ آئی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا کیا، جس میں بنارس کی مقامی لڑکیوں نے اپنے فن کے مظاہرے سے ناظرین کا دل جیت لیا۔

بنارس: فیشن شو میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بکھیرا جلوہ
فیشن شو میں بطور جج شامل رہے ثاقب بھارت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بنارس میں بہت سارے ایسے اداکار ہیں، جن کو فلموں میں یا دیگر مقامات پر کام کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔ایسے لوگوں کے فن کو نکھارنے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس سے نہ صرف بنارس کی اداکاری سامنے آئے گی بلکہ ان کو ایک موقع بھی ملے گا تاکہ اداکاری کی دنیا میں وہ اپنا ایک کامیاب مستقبل بناسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بنا رس کے مقامی لڑکے اور لڑکیاں اداکاری اور فیشن شو میں دلچسپی لے رہے ہیں، جن میں سے آج کے شو میں تقریبا اٹھائیس لڑکے و لڑکیوں نے شرکت کی ہے اور بہترین کام کرنے والوں کو مس کاشی اور مسٹر کاشی کا خطاب دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.