ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں سنہ 2020 فائنل مس اینڈ مسز فیشن شو فیسٹیول کا آج اہتمام کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ پروگرام پریاورن مِتر سمیتی کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں لڑکیوں نے اپنے فیشن کا مظاہرہ کرکے متعدد اعزاز حاصل کئے تو وہیں یوپی میں ورکنگ جرنلسٹ یونین کے عہدیداروں اور ممبروں کو بھی کمیٹی کی جانب سے ایوارڈ اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔
اس تعلق سے پریاورن متر سمیتی کے صدر کے کے گپتا نے بتایا کہ اس پروگرام کو کرائے جانے کا مقصد لڑکیوں کے ٹیلینٹ کو نکھارنا ہے ان کے پاس ہنر تو ہوتا ہے لیکن ٹیلینٹ ظاہر کرنے کا کوئی پلیٹ فارم نہیں ملتا اس لئے ان ہونہار لڑکیوں کے ٹیلینٹ کو سامنے لانے کے لئے ہی اس فیشن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
روبینہ بگ باس۔ 14 کی فاتح قرار
پریاورن متر سمیتی کے صدر کے کے گپتا نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ برسوں میں مرادآباد فیشن فیسٹیول پروگرام میں حصہ لینے والی کئی لڑکیوں نے اتر پردیش فیشن فیسٹیول ایوارڈ جیتے ہیں۔