ان کا کہنا ہے کہ ہم نے عوام کی آسانی کے لیے دہلی نوئیڈا سرحد کو کھولا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے مطالبات سے دستبردار ہو گئے۔
موثر حکمت عملی کے ساتھ تحریک اور احتجاج جاری رہے گا۔
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ سرکار کھلے منچ پر بات کرے۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھانو پرتاپ سنگھ بھی نوئیڈا چلہ سرحد پر موجود ہیں۔کسانوں کی بڑی تعداد دونوں سرحدوں پر موجود ہے۔
نوئیڈا فلم سٹی سیکٹر 16 کے سامنے پریرنا استھل پر بھی دوسرے گروپ کے کسان ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔وہاں کسانوں نے کھانے پینے کا انتظام بھی کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی تجاویز ناقابل قبول، احتجاج میں شدت لانے کا کسان تنظیموں کا فیصلہ
صبح دوپہر اور شام ہروقت کھانا بنتا رہتا ہے اور لوگ کھاتے رہتے ہیں۔ احتجاج اور تحریک میں کسان تفریح کا راستہ بھی تلاش کر لیتے ہیں۔