ETV Bharat / state

Farmers Protest Against Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کسانوں کا احتجاج - کسان یونینس نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی

بھارتیہ کسان یونین اور متحدہ کسان محاذ نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ آنے والی 24 تاریخ میں وہ اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ حکومت کے مختلف بیانات آتے ہیں جب کہ حکومت کا بیان ہر روز بیان بدلتا رہتا ہے۔ Farmers Union Opposed the Agneepath Scheme

15614781
15614781
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 8:54 AM IST

مظفرنگر: اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں فوج کی تیاری کرنے والے نوجوانوں نے پر تشدد مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حکومت کی اس اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے متحدہ کسان محاذ اور بھارتیہ کسان یونین نے آنے والی 24 تاریخ کو ایک بڑے احتجاج کی اعلان کردیا ہے۔ Farmers Union Opposed the Agneepath Scheme

بھارتیہ کسان یونین اور متحدہ کسان محاذ نے اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت کی
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں اپنی بیویاں ہیگا پر بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسی بیماری کو لے کر ہی کیوں آئی ہے۔ پہلے آپ پوچھ لیتے یا گیارہ ہزار کا کرنٹ دینا ضروری ہے۔ آپ جی ایس ٹی لائے۔ پھر نوٹ بندی لائے اور پھر تین زرعی قانون لائے۔ پہلے آپ بتاتے اس کے بارے میں کہ یہ کیا چیز ہے جو بچے کئی سال سے تیاری کر رہے ہیں تو انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ کیا آپ چار سال میں ریٹائر ہو جاؤ گے۔ چار سال میں بھلا کوئی ریٹائر ہوتا ہے۔ کیا اب حکومت کے مختلف بیانات آتے ہیں جب کہ ہر روز ایک بیان بدلتا ہے۔

یا تو یہ بتائیں کہ جو ملٹری میں بچے جائیں گے۔ وہ اس اسکیم سے گزریں گے اور جو ملٹری کی آبادی ہیں جتنے بچے جانے ہیں وہ کم نہیں ہوں گے اور ہم 75 فیصد بچے اس اسکیم کے ذریعے بھرتی کر رہے ہیں جو دوسرے محکموں میں بھی جا سکتے ہیں لیکن انھوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ آپ چار سال میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ یہ بات بچوں کی سمجھ میں نہیں آئی ہے اس کو کلیئر کرنا پڑے گا اور بیٹھ کر بات چیت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو یہ کہا ہے کہ ابھی تو ملک کو اس کے بارے میں پتہ بھی نہیں ہم تو اس کی مکمل مخالفت کرتے ہیں اور ہم آنے والی 24 تاریخ کو ایک بڑا پروگرام متحدہ کسان محاذ کی کال پر کریں گے جو پرامن طریقے سے ڈی ایم آفس اور تحصیلوں میں ہوگا۔ کرنال میں ایک میٹنگ ہوئی تھی اور اس میں یہ ساری چیزیں طے کر لی گئی ہیں اور ہم چاہیں گے کہ ملک کے وزیر دفاع بیٹھ کر اس مسئلے پر بات چیت کریں جو بچے فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے ہیں اگر وہ چاہتے ہیں اس تحریک میں شامل ہوں تو ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جس طرح دلی میں تیرا ماہ کی تحریک مکمل طور پر پرامن طریقہ سے چلی۔ اس طرح سے یہ تحریک بھی پرامن طریقے سے چلے گی۔ کچھ لوگ جنہیں حکومت کی سرپرستی حاصل ہے بیچ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرتے ہیں اور بچوں کا نام آتا ہے۔ جتنے بھی بچوں کو جیل ہوئی ہے یا جن کے خلاف کیس درج ہوا ہے انہیں حکومت کو واپس لینا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.