ETV Bharat / state

بھارت بند: کسانوں کے چکہ جام کو انتظامیہ نے ہٹایا

رامپور میں جہاں بند کا ملا جلا اثر نظر آیا، وہیں کسان تنظیموں نے جب شاہراہ 24 پر چکہ جام شروع کیا تو سٹی مجسٹریٹ رام مشر نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ پہنچ کر تمام کسانوں کو شاہراہ سے ہٹا کر امبیڈکر پارک میں بھیج دیا۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 8:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں بھارت بند کا ملا جلا اثر نظر آیا، وہیں کاشتکاروں نے قومی شاہراہ کا چکہ جام کرکے جب احتجاجی مظاہرہ شروع کیا تو سٹی مجسٹریٹ رام مشر نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ پہنچ کر کسانوں کو وہاں سے ہٹا دیا۔ اس دوران میڈیا کو بھی شاہراہ سے ہٹایا گیا۔

بھارت بند: کسانوں کے چکہ جام کو انتظامیہ نے ہٹایا

مرکزی حکومت کے زراعت سے متعلق قوانین کے خلاف کسانوں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا تھا اور ملک بھر کے تقریباً تمام اضلاع میں کسانوں نے بھارت بند کے دوران چکہ جام بھی کیا۔

رامپور میں جہاں بند کا ملا جلا اثر نظر آیا، وہیں کسان تنظیموں نے جب شاہراہ 24 پر چکہ جام شروع کیا تو سٹی مجسٹریٹ رام مشر نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ پہنچ کر تمام کسانوں کو شاہراہ سے ہٹا کر امبیڈکر پارک میں بھیج دیا۔

بھارت بند: کسانوں کے چکہ جام کو انتظامیہ نے ہٹایا
بھارت بند: کسانوں کے چکہ جام کو انتظامیہ نے ہٹایا

بھارتی کسان یونین کے ضلع صدر شیو دیو سنگھ نے کہا کہ ملک میں ہر برس 16 ہزار کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں لیکن مرکزی حکومت کسانوں کی ترقی کے بجائے کسانوں کو پرائیویٹ کمپنیوں سے جوڑ کر غلام بنانے کی کوشش رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اے پی ایم سی لینڈ ریفارم ایکٹ کے آ جانے سے زرعی شعبہ کا مکمل طور پر ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی حکومت کے زرعی قوانین سے کسانوں کو کچھ بھی نفع نہیں پہنچے گا۔ ان قوانین سے مہنگائی میں مزید اضافہ بھی ہوگا۔'

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بھارت بند مؤثر

اس موقع کسانوں کو دہلی نہ جانے دینے کے معاملے پر شیو دیو سنگھ نے کہا کہ 'حکومت جب ہمیں دہلی نہیں جانے دے رہی ہے اور یہاں جب ہم چکہ جام کرکے اپنا احتجاج درج کرانا چاہتے ہیں تو وزیر اعلی یوگی کی پولیس ہمیں جبراً ہٹا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.