ETV Bharat / state

سہارنپور: ناراض کسانوں نے بی جے پی مخالف پوسٹر لگایا - بھارتیہ کسان یونین

غازی پور سرحد پربھارتیہ کسان یونین کی تحریک جاری ہے۔ اسی درمیان سہارنپور میں اس قانون سے ناراض کسانوں نے بی جے پی کے خلاف پوسٹر لگاتے ہوئے گاؤں میں بی جے پی سے جڑے لوگوں کے داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سہارنپور: ناراض کسانوں نے لگایا بی جے پی مخالف پوسٹر

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 4:41 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کا اثر مظفرنگر اور شاملی کے بعد سہارنپور تک پہنچ چکا ہے۔ غازی پور بارڈر پر بھارتیہ کسان یونین کے لیڈران کی کسان تحریک جاری ہے۔ اسی درمیان سہارنپور میں اس قانون سے ناراض کسانوں نے گاؤں میں بی جے پی سے جڑے لوگوں کو داخل ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے بینر لگا دئے ہیں۔

سہارنپور: ناراض کسانوں نے لگایا بی جے پی مخالف پوسٹر

نکوڑ بلاک کے گاؤں فتح پور جٹ میں کسانوں نے بی جے پی سے جڑے لوگوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں نے باقاعدہ بینر چھپوا کر گاؤں میں چسپاں کر دیئے ہیں۔

بینر کے اوپر صاف طور پر تحریر ہے کہ بی جے پی لیڈران کا گاؤں میں آنا منع ہے، جان و مال کے نقصان پر خود ذمہ دار ہوں گے۔

اس سلسلہ میں کسانوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں۔ کسان غازی پور بارڈر پر اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حکومت کسانوں کے درد کو سمجھنے کی کوشش نہیں کررہی ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ جب کسان ہی اس قانون کو نہیں چاہتا ہے تو پھر حکومت اس قانون کو زبردستی کسانوں پر کیوں تھوپنا چاہتی ہے۔

کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں مذکورہ گاؤں سے 75 فیصد ووٹ بی جے پی کے حق میں گئے تھے، کیوں کہ انہیں امید تھی کہ بی جے پی کہیں نہ کہیں کسانوں کی حالت کو سدھارنے کا کام کرے گی۔ مگر اقتدار میں آتے ہی بی جے پی نے کسانوں کو برباد کرنے کی سوچ لی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کسانوں کی آمدنی گھٹتی جارہی ہے، لیکن کسانوں کو سننے والا کوئی نہیں ہے۔

اس سلسلہ میں جوگیندر چودھری کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت زرعی قوانین کے نام پر کسانوں کو برباد کررہی ہے۔ اس لئے بی جے پی کا پوری طرح بائیکاٹ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.