ETV Bharat / state

بریلی میں بھارت بند کی اپیل پر کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 7:19 AM IST

کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کے اپیل پر گزشتہ روز سینکڑوں کسانوں نے بریلی کے سیٹھ دامودر داس سوروپ پارک میں جمع ہوکر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔

بریلی میں بھارت بند کی اپیل پر کسانوں کا احتجاج
بریلی میں بھارت بند کی اپیل پر کسانوں کا احتجاج

اترپردیش کے ضلع بریلی میں ”یونائیٹڈ فارمرز فرنٹ“ کی کال پر ”بھارت بند“ کے لیے سینکڑوں کسان بریلی کے سیٹھ دامودر داس سوروپ پارک میں جمع ہوکر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔

اس دوران کسانوں نے ملک کے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر زراعت کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر کسان مرکزی حکومت اور زرعی قوانین کا پُتلا نظر آتش کرنا چاہتے تھے، لیکن پولیس نے ایسا کرنے نہیں دیا۔ کسانوں اور پولیس کے درمیان ٹکراؤ بھی ہوئے۔

ویڈیو

پولیس نے کسانوں کے ساتھ اپنے طاقت کی استعمال کے بجائے دفاعی انداز اپناتے ہوئے کسانوں کو روکنے کی کوشش کی۔ کچھ لمحات کی مشقت کے بعد کسانوں نے پارک کے اندر ٹھہر کر اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھا۔

مزید پڑھیں:

بریلی ایس ڈی ایم وشو راجہ کو کسانوں سے ایک میمورنڈم سونپا اس دوران ایس ڈی ایم نے کسانوں سے احتجاج کے لیے سڑک پر نہ آنے کی اپیل کرتے ہوئے اُنہیں اخلاقیات کا درس دیا اور کہا کہ سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کرنے سے عام آدمی پریشانی کا شکار ہوتا ہے۔ زیادہ تر مریض اور غریب معاش کمانے والے متاثر ہوتے ہیں اور عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.