ETV Bharat / state

اترپردیش میں مختلف مقامات پر کسانوں کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر پون کھٹانہ نے کہا کہ 'کسان اپنے مختلف مطالبات کے پیش نظر ریاست بھر میں احتجاج کر رہے ہیں، لیکن کسانوں کے احتجاج کا حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔'

اتر پردیش: مختلف مطالبات کو لے کر ریاست میں کسانوں کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 20, 2021, 6:43 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین اور عام آدمی پارٹی نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کی وجہ سے نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر طویل جام لگ گیا۔ مہامایا فلائی اوور کے نیچے سینکڑوں کسان اور اے اے پی کارکن حکومت اور نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

کسانوں کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر پون کھٹانہ نے کہا کہ 'کسان اپنے مختلف مطالبات کے پیش نظر احتجاج کر رہے ہیں، لیکن کسانوں کے احتجاج کا اتھارٹی اور حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کسان سڑک پر مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں۔

وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں لکھیم پور کھیری معاملے کے خلاف متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کی جانب سے ٹرینوں کو روکا گیا۔

کسانوں کا احتجاج

واضح رہے کہ کسان یونین نے لکھیم پور میں کسانوں کو گاڑی سے کچلے جانے کے خلاف پہلے ہی ٹرینوں کو روک کر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وہیں سہارنپور کے ٹپری ریلوے جنکشن پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے سنکیت کسان مورچہ کے بینر تلے 6 نکاتی مطالبات کے پیش نظر مظاہرہ کیا۔

کسانوں کا احتجاج

اس دوران کسانوں نے لکھیم پور کھیری معاملے کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر میں ٹرین روک کر کسانوں کا احتجاج

وہیں ریاست کے ضلع کانپور کے گھاٹم پور علاقے میں سنیکت کسان مورچہ کا ریل روکو آندولن کے مدنظر کسانوں پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

کسانوں کا احتجاج

ٹکیت گروپ کے کسان رہنماؤں کو انہیں کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا اور باہر پولیس فورس تعینات کر دی گئی جس کی وجہ سے کسان ریل روکو مہم میں نہیں پہنچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.