ETV Bharat / state

Farmers begin three-day protest in Lakhimpu مرکزی وزیر اجے مشرا کے خلاف کسانوں کا احتجاج تیسرے دن بھی جاری - کسانوں نے اجے مشرا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

بھارت سرکار میں وزیر اجے مشرا عرف ٹینی کی برخاستگی اور گرفتاری کے مطالبے کو لیکر لکھیم پور کھیری سمیت مغربی یو پی کے مختلف اضلاع کے ضلع ہیڈ کواٹرز پر بھارتیہ کسان یونین کا پچہتر گھنٹے کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ Samyukt Kisan Morcha begins three-day protest

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Aug 21, 2022, 10:26 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں مرکزی وزیر اجے مشرا کے خئاف بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج آج تیسرے دن بھی جاری رہا، 75 گھنٹوں تک چلنے والے اس احتجاج میں ضلع کے تمام کسان رہنماؤں نے شرکت کی،کسانوں کا کہنا ہے کہ لکھیم پور سانحہ کے پیش نظر ملزمین کو سزا دلانے اور مظلوموں کو انصاف کے لیے سنیکت کسان مورچہ کی طرف سے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام پیش کیا جائے گا، اس کے بعد ہی یہ احتجاج اختتام پذیر ہوگا۔

احتجاج

Samyukt Kisan Morcha begins three-day protest

واضح رہے کہ بھارت سرکار میں وزیر اجے مشرا عرف ٹینی کی برخاستگی اور گرفتاری کے مطالبے کو لیکر لکھیم پور کھیری سمیت مغربی یو پی کے مختلف اضلاع کے ضلع ہیڈ کواٹرز پر بھارتیہ کسان یونین کا پچہتر گھنٹے کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، میرٹھ میں بھی کلکٹریٹ احاطہ میںدھرنا دیتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین نے اجے مشرا ٹینی کی برخاستگی اور گرفتاری کے مطالبے کو لیکر شام پانچ بجے تک اپنا احتجاج جاری رکھا۔
مزید پڑھیں:Farmers Protest in Rampur: رامپور میں کسانوں کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے مرکزی حکومت اور وزیر اجے مشرا عرف ٹینی کے خلاف کسان مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں. لکھیم پور سانحہ میں پانچ کسانوں کی موت کے سبب اجے مشرا کے خلاف کسان اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.