ETV Bharat / state

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا پھر سے احتجاج

کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک بار پھر سے اپنے چار مطالبات کو لے کر نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے، جن میں آبادی کا تصفیہ اور کسانوں کی رہائی شامل ہے۔

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا پھر سے احتجاج
نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا پھر سے احتجاج
author img

By

Published : Sep 8, 2021, 3:42 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں گزشتہ ہفتے بدھ کے روز اپنے مطالبات کے پیش نظر نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لے کر جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے کسانوں پر کی گئی کاروائی کے خلاف آج دوسرے کسان تنظیم اور اپوزیشن جماعتوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

ویڈیو

ہزاروں کسان نوئیڈا اتھارٹی مردہ آباد کے نعرے بلند کرتے ہوئے نوئیڈا اتھارٹی کی جانب بڑھے، لیکن پہلے سے تعینات پولیس کے جوانوں نے انہیں اتھارٹی کے قریب جانے سے روک دیا۔ اس کے بعد مشتعل کسانوں نے سیکٹر -5 کے ہرولہ گاؤں کے بارات گھر میں دھرنے پر بیٹھ گئے۔

نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا پھر سے احتجاج
نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا پھر سے احتجاج

تحریک میں شامل کسانوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت ہمیں اپنے ظالمانہ اور وحشیانہ اقدام سے نہیں ڈرا سکتی۔ ہم اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔ اگر اتھارٹی نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے تو کسان آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں: شفیق الرحمن برق

وہیں کسان لیڈر اشوک چوہان نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی کو ہمارے اہم چار مطالبات پر توجہ دینی چاہیے۔ گرفتار کسانوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ اور اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم بھوک ہڑتال پر چلے جائیں گے۔ جمہوریت میں اپنا حق حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.