ETV Bharat / state

بارہ بنکی: زرعی بل کے خلاف زبردست احتجاج

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 7:47 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعہ کو نئے زرعی بل کے خلاف کسان تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے زبردست احتجاج کیا گیا۔ مختلف تنظیموں کے ذریعے احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ اور پولیس کے افسران مستعد رہے۔

farmers protest against farm bill in barabanki
زرعی بل کے خلاف زبردست احتجاج

جمعہ کی صبح سے مختلف کسان تنظیموں نے نئے زرعی بل کے خلاف اپنے اپنے طریقے سے احتجاج کیا۔ راشٹریہ کسان مزدور سنگٹھن نے جی آئی سی آڈیٹوریم سے مارچ نکالا اور پٹیل تراہے پر لکھنؤ ایودھیا روڈ کو جام کر دیا۔

دیکھیں ویڈیو

انتظامیہ کے افسر انہیں منانے کی تمام کوشش کرتے رہے، کافی دیر بعد وہ انہیں منانے میں کامیاب ہوئے۔ وہیں گنا دفتر کے احاطے میں بھارتیہ کسان یونین ٹکیت سمیت مختلف کسان تنظیموں نے نئے زرعی قانون کے خلاف دھرنا دیا اور انتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔

بھارتیہ کسان یونین ٹکیت نے دھرنا دینے کے بعد مارچ نکالا اور اپنے مطالبات کا میمورنڈم دیا۔ اس دوران بھارتیہ کسان یونین ٹکیت کے رہنماؤں نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کے ورغلانے سے احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کسانوں کا احتجاج: پنجاب میں 26 ٹرینوں کی خدمات معطل

وہیں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے جمعہ کو پھر نئے زرعی بل کے خلاف انتظامیہ کو میمورنڈم دیا۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی نے انتباہ کیا کہ بی جے پی حکومت کو کسانوں کو پریشان کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.