وہیں گزشتہ 41 دنوں سے بھارتی کسان یونین لوک شکتی کے کسانوں کا احتجاج 'دلت پریرنا سائٹ' سیکٹر 95 نوئیڈا پر اتوار کو بھی جاری رہا۔
کسانوں نے قومی صدر چودھری ماسٹر شیوراج سنگھ کی سربراہی میں پریڈ اور پی ٹی کی ریہرسل کی۔ جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔
اس دوران شیوراج سنگھ نے کہا کہ ریاست کے کچھ اضلاع سے ان کے کارکن دھرنا مقام پر آنا چاہتے ہیں، لیکن وہاں کی پولیس نے کارکنان کو نظربند کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بھی کسان کی فلاح و بہبود نہیں چاہتی۔ پولیس کی آڑ میں کسانوں کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن کسان ہار نہیں ماننے والا ہے۔
کسان کالے قوانین کے خاتمے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ حکومت کو ان قوانین کو کسی بھی حالت میں واپس کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسان تحریک کو کمزور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوتم بدھ نگر : 'حکومت کسانوں کے صبر کا امتحان نہ لے'