نوئیڈا: مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے اپنی تحریک تیز کردی ہے، اس کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے۔
کسانوں کی تحریک اور ان کے حمایت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ جاٹ سماج بھی حمایت میں یوپی اور دہلی کے سرحدی علاقے میں پہنچنے لگے ہیں۔
دہلی، نوئیڈا سرحد پر گزشتہ کئی دنوں سے جہاں کسانوں کا احتجاج جاری ہے وہیں گزشتہ 5 دنوں سے نوئیدا سرحد پر 11 کسان بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ لیکن انتظامیہ اور حکومت مسلسل انہیں نظرانداز کررہی ہے۔
مزید پڑھیں:
دلالوں سے پریشان مئو کے کسان
واضح رہے کہ زرعی قوانین کے خلاف سرحد پر احتجاج کررہے کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت اس کالے قوانین کو واپس نہیں لیتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔