ETV Bharat / state

نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج بدستور جاری - ای ٹی وی بھارت

کسانوں کا احتجاج گزشتہ 25 روز سے چلہ سرحد پر جاری ہے۔ جس طرح سردی کی شدت بڑھ رہی ہے اس سے زیادہ کسانوں کی تحریک، احتجاج اور عزم میں بھی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج بدستور جاری

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 12:45 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی اور اس کے اطراف میں سردی کا قہر جاری ہے۔کم ترین درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ گیا ہے۔

نوئیڈا: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج بدستور جاری

بے شک سردی اپنے عروج پر ہو لیکن دہلی کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کی تحریک اور احتجاج میں گرمی برقرار ہے۔جہاں سردی کا اثر نہیں،کم تریں درجہ حرارت 4 ڈگری کم رہا پھر بھی کسان نوئیڈا اور چلہ دہلی کی سرحد پر ڈٹے ہیں۔

وہیں کسانوں کا احتجاج گزشتہ 25 روز سے چلہ سرحد پر جاری ہے۔ جس طرح سردی کی شدت بڑھ رہی ہے اس سے زیادہ کسانوں کی تحریک، احتجاج اور عزم میں بھی شدت بڑھتی جا رہی ہے۔

اس شدید سردی میں لوگ گھروں میں ہیں لیکن یہ کسان کھلے آسمان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور ان کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

نہ ہی انہیں سردی کا احساس ہے، نہ ہی انہیں بیمار ہونے کا خوف ہے اور نہ ہی اپنے گھروں کو واپسی کی جلدی ہے اور نہ ہی کسی تادیبی کاروائی کا ڈر ،بلکہ کسان اور بڑی تعداد میں تحریک میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔ جو طویل عرصے تک تحریک جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

کسانوں کا یہ کہنا ہے کہ کتنی ہی سردی کیوں نہ ہو ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک حکومت کالے قوانین واپس نہیں لیتی۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کر رہے کسان ایک نوجوان پر کیوں ہو گئے برہم؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.