ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کسان تنظیموں کو احتجاج کرنے سے روکا گیا

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 4:47 PM IST

کسان یونین کے کارکنان قومی قیادت کی اپیل پر جلوس نکال کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جا رہے تھے لیکن انہیں راستے میں ہی روک دیا گیا۔

بارہ بنکی: کسان تنظیموں کو احتجاج کرنے سے روکا گیا
بارہ بنکی: کسان تنظیموں کو احتجاج کرنے سے روکا گیا

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پیر کے روز کسان تنظیموں کی اپیل پر احتجاج کے مدنظر انتظامیہ مکمل طور سے مستعد نظر آئی۔ سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنان پر تو نظر رکھی ہی گئی، ساتھ ہی کسان تنظیموں کو بھی پولیس نے کوئی پروگرام منعقد نہیں کرنے دیا۔

دراصل بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان قومی قیادت کی اپیل پر جلوس نکال کر ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جا رہے تھے لیکن انہیں راستے میں ہی روک دیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے کارکنان اپنی قومی قیادت کی اپیل پر جلوس کی شکل میں فطح آباد سے کلکٹریٹ میمورنڈم دینے جا رہے تھے۔ کچھ دور چلنے کے بعد پولیس نے دفعہ 144 حوالہ دیتے ہوئے انہیں روک دیا۔

کسان تنظیموں کا الزام ہے کہ 'حکومت پولیس کی مدد سے ہم لوگوں کا استحصال کرا رہی ہے۔ جمہوری نظام میں انہیں پر امن احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی آج 12 گھنٹے کی بھوک ہڑتال

بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر حکومت کسانوں کی نہیں سنے گی تو وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.