ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے رمضان المبارک اور عیدالفطر سے متعلق ای ٹی وی اردو کے ساتھ خاص گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے جس شخص کو شاعری کے فن سے نوازا ہو اور وہ حمدیہ نعتیہ کلام نہ کہے یا رمضان سے نسبت رکھنے والی شاعری نہ کرے تو وہ شاعری کا حق ادا کرنے سے قاصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ احقر سے اللہ تعالی نے بہت سی نعتیں حمد منقبت رمضان المبارک اور عیدالفطر سے متعلق نظمیں کہلوائیں ہیں۔
اس موقع پر گوہر صاحب نے اپنے کلام سے بھی نوازا
...... روزہ.........
درحقیقت زندگی کا فلسفہ روزے میں ہے
جسم و جاں کے درد کی ہر ایک دوا روزے میں ہے
کھانا پینا جاگنا سونا بھی عبادت ہو گیا
کیا پوچھئے مومن کے دل سے لطف کیا روزے میں ہے
اجر تو قرآن خوانی کا ہمیشہ ہے مگر
خاص لمحوں میں تلاوت کا مزا روزے میں ہے
حق تعالی تک پہنچنے کا ذریعہ ہے یہ ایک
حق تعالی کی حقیقت میں رضا روزے میں ہے
ہے نماز آنکھوں کی ٹھنڈک گر رسول اللہ کی
تو سکون قلب محبوب خدا روزے میں ہے
ایک خوشی افطار میں حاصل ہوتی ہے جو ہمیں
راز اے گوہر مسرت کا چھپا روزے میں ہے
............................ عید...........................
تجھ سے ملیں گے آج کے اے یار عید ہے کتنا حسین اپنا یہ تہوار عید ہے
موقع نہ ہاتھ آئیگا پھر ایک سال تک ک کیجیے نہ آج ملنے سے انکار عید ہے
شکوا گلا نا لائے لب پر کوئی بھی آج بس میٹھے بول بولیئے سرکار عید ہے
اس سال اپنے ساتھ ہے مخصوص کوئی شخص کس خوشیو کا ڈھیر عیش کا انبار عید ہے