ETV Bharat / state

نوئیڈا: جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 6:32 PM IST

fake call centre seized by up police in noida
جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش

پولیس نے نوئیڈا کے سیکٹر 62 میں واقع آئٹیم ٹاور میں چلنے والے جعلی کال سنٹر کا پردہ فاش کیا ہے۔

اس کال سینٹر نے دھوکہ دہی کر کے سیکڑوں لوگوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔

جعلی کال سینٹر کا پردہ فاش

پولیس کو اس سینٹر کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں۔

اس کے بعد پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی اور مرکز پر چھاپہ مارا۔

اس کال سینٹر کلیدی ملزم چندن اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جب کہ باقی دو افراد موقع سے پکڑے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ان کے پاس 21 موبائل فون جن میں 4 اسمارٹ فون ، ایک لیپ ٹاپ ، 12 ڈیسک ٹاپس اور 3000 روپے بھی ضبط کئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس گینگ کا ماسٹر مائنڈ چندن اور اس کی گرل فرینڈ پریانکا ہے۔

یہ دونوں جعلی کمپنی چلا کر قرض دلانے اور فائنینس کرانے کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیتے تھے۔

گینگ نوکری دینے کے نام پر معصوم لڑکیوں اور لڑکوں کو بھی شامل کیا کرتا تھا ۔.

مزید پڑھیں:بیٹے سے ملنے کی چاہت لیے باپ دھرنے پر

گرفتار ملزمان میں شکتی کمار اور انکیت کمار شامل ہیں ۔

یہ دونوں اس کال سنٹر میں کام کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوئیڈا میں ایسے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کے لئے تمام تھانے میں متعدد ٹیم تشکیل دی ہیں۔

پولیس نے اس کال سینٹر کے کلیدی ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.