ETV Bharat / state

جوہر یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام - ڈاکٹر پلکت اگروال

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن 7 روزہ بین الاقوامی فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہے۔ آج کے پروگرام کے اہم مقرر بنگلہ دیش کے حبیب الاسلام رہے جنہوں نے سیلف ٹرانسفورمیشن اور پبلک اسپیکنگ کے موضوع پر لیکچر دیا۔

جوہر یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 4:12 PM IST

عالمی وباء کووڈ 19 کے دور میں دیگر اداروں کی طرح رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کی بھی تمام سرگرمیاں آن لائن جاری ہیں۔

جوہر یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

یونیورسٹی کی جانب سے بین الاقوامی سطح کا 7 روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے اس موضوع کے ماہرین و دانشواران ہر روز مرکزی موضوع کے تحت خطاب کرتے ہیں۔ آج کے اہم مقرر بنگلہ دیش کے حبیب الاسلام رہے، جو فی الوقت بھالوگاری لمیٹیڈ میں چیف ٹیکنیکل آفیسر ہیں۔

انہوں نے اپنا لیکچر سیلف ٹرانسفورمیشن اور پبلک اسپیکنگ کے موضوع پر دیا۔ پروگرام کا آغاز شعبۂ اقتصادیات کے ایچ او ڈی ڈاکٹر پلکت اگروال کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جنہوں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر سلطان محمد خان نے پبلک اسپیکنگ کے ذریعہ کیسے سیلف ٹرانسفورمیشن کیا جائے، اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ آج کے اہم مقرر ڈاکٹر حبیب الاسلام نے اپنے لیکچر میں پبلک اسپیکنگ کے ذریعہ سیلف ٹرانسفورمیشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کس طرح سے خطاب عام کے ذریعہ سے خود کی شخصیت کو آپ تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خطاب عام کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔

پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر پلکت اگروال نے جوہر یونیورسٹی کے اس آن لائن پروگرام کو پوری ریاست کے ایک خاص قسم کے پروگرام سے تعبیر کیا۔ وہیں انہوں نے جوہر یونیورسٹی کے بانی اور چانسلر رکن پارلیمان اعظم خان کی کاوشوں کو بھی کافی سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.