اس سلسلے میں نیشنل انسی ٹیوٹ فار کریئر سروس سیکٹر 62 نوئیڈا میں انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر سریندر ناہٹا اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیکٹری نوئیڈا او پی بھارتی کی قیادت میں یہ بیداری مہم چلائی گئی۔
کاروباریوں کو فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کرنے اورفارم اور رجسٹروں کو درست رکھنےکی تربیت بھی دی گئی۔
اس موقع پر کارکنوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ تمام مزدوروں کو اپنا اندراج کروانا ہوگا تاکہ وہ سرکاری اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔
اس موقع پر رام بہادر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیکٹری نوئیڈا اور اور نوئڈا فیکٹری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر برجیش کمار سنگھ بھی موجود تھے۔
فیکٹری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رام بہادر سنگھ نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر یہ مہم اسی طرح جاری رہے گی۔