نوئیڈا: دہلی این سی آر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے غازی آباد اور نوئیڈا میں ایک بار پھر ماسک کو لازمی کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اترپردیس حکومت نے ہاپوڑ، میرٹھ، بلند شہر اور باغپت میں ماسک کو لازمی کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں ایک بار پھر کورونا نے رفتار پکڑ لی ہے۔ غازی آباد اور نوئیڈا سمیت پوری ریاست میں کووڈ کے معاملے تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ face mask is again mandatory in Noida and Ghaziabad
غازی آباد ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) راکیش کمار سنگھ نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے عوامی مقامات پر نہیں جائے گا اور نہ ہی عوامی مقامات پر تھوکے گا۔ تاہم ابھی تک احکامات میں ماسک نہ پہننے پر جرمانے جیسی کوئی چیز نہیں کی گئی ہے۔' دہلی میں روزانہ بڑی تعداد میں کورونا متاثرین آ رہے ہیں۔ دہلی سے ملحقہ غازی آباد اور گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے اسکولز میں بڑی تعداد میں بچے کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس کے تحت حکومت نے غازی آباد، گوتم بدھ نگر، ہاپوڑ، میرٹھ، بلند شہر اور باغپت میں ماسک کو لازمی کرنے کا حکم دیا ہے۔ Face Mask Mandatory in Noida
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا: کورونا گائیڈلائین کی خلاف ورزی پرکارروائی کا انتباہ
حکومت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے غازی آباد کے ڈی ایم نے ماسک کو لازمی قرار دینے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ آج رات تک دوسرے اضلاع سے بھی تحریری احکامات جاری کیے جاسکتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے یکم اپریل سے ماسک کی لازمی شرط کو ختم کر دیا تھا۔ یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب کورونا کے کیسز نہ ہونے کے برابر تھے۔ سب سے پہلے مہاراشٹر نے لازمیت کو ختم کیا پھر ہریانہ، تلنگانہ، دہلی میں ماسک لازمی ختم ہو گیا۔ اب کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش حکومت نے این سی آر کے چھ اضلاع میں ماسک کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔