ETV Bharat / state

Free Eye Checkup in Lucknow وزیر دفاع کی قیادت میں ہزاروں غریب افراد کی آنکھوں کا معائنہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 12:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو میں انبر فاؤنڈیشن کا ایک سال میں 5200 لوگوں کی مفت میں آنکھوں کی جانچ کرکے چشمہ دینے، 3000 موتیہ بن جیسی آنکھوں کی بیماریوں کا آپریشن کروانے اور 1000 غریب گھر کے بچّوں کے اسکول کی فیس دینے کا مشن ہے۔

غریب افراد کی آنکھوں کا معائنہ
غریب افراد کی آنکھوں کا معائنہ

لکھنو: انمر فاؤنڈیشن نے ہزاروں غریب عوام کی آنکھوں کی مفت جانچ اور چشمہ تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے جس سے ہزاروں لوگوں کی آنکھوں کی روشنی بحال ہورہی ہے۔ انمبر فاونڈیشن کے اہم ذمہ دار نے بتایا کہ پرانے لکھنؤ کا ایک ادھیڑ عمر شخص دن بھر چکنکاری کے اڈّے پر بیٹھ اپنی آنکھیں گڑائے سوئی تاگے سے کام کرتے تھے۔ اس کی آنکھوں سے پانی بہتا، آنکھیں پونچھ کر پھر کام میں جٹ جاتا۔ دن بھر کی نفری کے 150 سے 200 روپئے کی آمدنی تھی ان کو نہیں پتہ تھا کہ سوئی کی نوک پر آنکھیں گڑائے گزشتہ برسوں میں ان کی نگاہیں کمزور ہو گئی ہیں۔

معلوم بھی ہوجاتا تو چشمہ بنوانا ایک بڑا خرچہ دکھائی دیتا تھا۔ انمبر فاونڈیشن نے ان کا جانچ کر چشمی بھی مفت میں دیا۔ لکھنؤ اور آس پاس کے ایسے بے شمار غریب خاندانوں کے لئے انبر فاؤنڈیشن کے صدر وفا عباس نے کام کیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ بیشمار بچّوں کی مفت آنکھوں کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ چشمہ کی ضرورت ہے تو انبر فاؤنڈیشن نے مفت میں ہی چشمہ بنوا ڈالا۔ اب ایسے بچّے بہتر طور پر پڑھائی پر دھیان دے سکتے ہیں۔ جن غریبوں کی آنکھیں کمزور تھیں، ان کا چشمہ بنا تو ان کی نہ صرف زندگی بدل گئی بلکہ ان کی آمدنی بھی تقریباّ بیس فیصد بڑھ گئی۔

انبر فاؤنڈیشن کا ایک سال میں 5200 لوگوں کی مفت میں آنکھوں کی جانچ کرکے چشمہ دینے، 3000 موتیہ بن جیسی آنکھوں کی بیماریوں کا آپریشن کروانے اور 1000 غریب گھر کے بچّوں کے اسکول کی فیس دینے کا مشن ہے۔اور یہ سارا خرچہ وفا عباس اپنی محنت سے کمائی رقم سے کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس جانب راہ دکھانے والے اور کوئی نہیں بلکہ ملک کے وزیر دفاع اور لکھنؤ کے ایم پی راجناتھ سنگھ ہیں۔ انبر فاؤنڈیشن کے وفا عباس بتاتے ہیں کہ راجناتھ سنگھ سے جب ہماری ملاقات ہوئی تو انھوں نے ہماری بڑی راہنمائی کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم جو قومی مفاد کے لئے کام کرتے ہیں اس کو راہ پر لگانے کی ضرورت ہے۔ صرف مفت میں راشن یا دوسری چیزیں نہ بانٹ دیں بلکہ ایسے کام کریں جن کے دور رس نتائج سامنے آئیں۔

انھوں کہا کہ ایک شخص کی زندگی سدھرے گی تو ا س کے سبب شہر اور ملک اپنے آپ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی راہ نمائی کے بعد اپنے عزم کو سچائی میں تبدیل کرنے لگا۔ اس کے بعد لوگوں کی آنکھوں کی پریشانی کا حل نکالا جائے، نظریہ سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی کمزوری کے سبب بیشمار لوگوں کی زندگی بد سے بدتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ یہ لوگ ایسے جال میں پھنسے ہیں کہ نکل پانا مشکل ہے۔ غریب اور غریب ہوتا جا رہا ہے۔ وفا عباس نے انبر فاؤنڈیشن کے تحت غریبوں کی آنکھوں کو روشنی دینا اپنا مشن بنا لیا۔ وقت وقت پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس کے بارے میں پوچھتے اور اپنے مشورے دیتے۔ کئی بار دہلی بلا کر اس کام پر چرچہ کرتے اور آگے کا راستہ سمجھاتے۔

مزید پڑھیں: ترال میں مفت آئی چیک اپ کیمپ

جیسے جیسے ایسے کیس بڑھنے لگے کہ چشمہ لگنے سے لوگوں کی زندگی بدلنے لگی، ان کی آمدنی بڑھ گئی یا بچّوں کی پڑھائی سدھر گئی۔ اس کام کو مزید تیزی دینے کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سنیچر 15 ستمبر کو شام 3 بجے لکھنؤ کے چوک اسٹیڈیم کے قریب جے بی پی گارڈن میں ارہے ہیں۔جس میں وہ ’درشٹی سے اجوّل بھوش تک‘ کے عنوان سے ہونے والے پروگرام کے صدارت کریں گے۔ اس پروگرام میں لکھنؤ کی مہاپور سشما خرکوال، ودھان پریشد کے ممبر مکیش شرما اور لکھنؤ سے ایم ایل اے نیرج بورا کے علاوہ کئی نامور شخصیتیں موجود رہیں گی۔ سوشل ورک میں اچھی کارکردگی کے لئے کچھ افراد کو راجناتھ سنگھ اپنے ہاتھوں سے اعزاز دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.