بورڈ کے رجسٹرار انسپکٹر آر پی سنگھ کے مطابق اب طلبہ امتحانات کے لیے فارم 13دسمبر 2019 جبکہ آن لائن امتحان فارم 16دسمبر 2019 تک بھر سکیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ مختلف اضلاع سے امتحانات فیس جمع کرنے میں پیش آرہے تکنیکی دشواریوں کے مد نظر مختلف مدارس کے مطالبے اور طلبہ کے مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے تاریخوں میں توسیع کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پہلے امتحانات کی فیس جمع کرنے کی آخری تاریخ 2 دسمبر اور آن لائن درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10دسمبر طے کی گئی تھی۔