ETV Bharat / state

Amrit Mahotsav at AMU اے ایم یو میں وسیع پیمانے پر شجر کاری - Azadi ka Amrit Mahotsav at AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت وسیع پیمانے پر مختلف شعبوں اور مراکز میں شجر کاری کی گئی۔ Plantation under Amrit Mahotsav at AMU

Amrit Mahotsav at AMU
Amrit Mahotsav at AMU
author img

By

Published : Aug 17, 2022, 2:06 PM IST

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے فیکلٹی آف آرٹس میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا "یوم آزادی کی تقریبات میں لوگوں کو شامل کرنے کے لیے پودے لگانا سب سے پر لطف اور ایکو فرینڈلی سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔ درخت سیلاب کے خطرے کو کم کرتے ہیں، ہوا کے معیار کو بہتر کرتے ہیں سورج کی تمازت کو کم کرتے ہیں، ہمیں سایہ دیتے ہیں اور پرندے ان میں بسیرا کرتے ہیں"۔ Extensive tree Plantation under Amrit Mahotsav at AMU

یہ بھی پڑھیں:

پروفیسر ایس امتیاز حسنین (ڈین فیکلٹی آف آرٹس) نے شجر کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ”موسمیاتی تبدیلی کا اثر عالمی پیمانے پر محسوس کیا جا رہا ہے، اور صرف درخت ہی نقصان دہ گر دوغبار اور آلودگی کو صاف کر کے ہوا کے معیار کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ پروفیسر ذکی انور صد پیتی (ممبر انجارج، شعبہ لینڈ اینڈ گارڈن) نے کہا کہ یونیورسٹی نے یوم آزادی کی تقریبات میں درخت لگائیں، کرہ ارضی کو بچائیں، موضوع پر شجر کاری مہم کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ Azadi ka Amrit Mahotsav at AMU

اسی طرح فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز میں ڈین پروفیسر رئیس احمد نے مختلف شعبہ جات کے سربراہوں، طلبہ اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو اور ہفتہ بھر جاری رہنے والے جشن آزادی کے موقع پر پودے لگائے۔ پروفیسر رئیس نے کہا کئی دہائیوں تک جنگلات کی کٹان سے فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار میں ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کا مقابلہ پودے لگا کر کریں۔

آفتاب ہال میں پروفیسر محمد محسن خان (یونیورسٹی فنانس آفیسر) نے ڈاکٹر سلمان خلیل (پرووسٹ) اور ہاسٹل کے عملے کے ساتھ پودے لگائے۔ پروفیسر محسن خان نے کہا کہ یوم آزادی ہر ہندوستانی کے لیے قابل فخر مواقع میں سے ایک ہے اور قومی تہوار کے موقع پر پودے لگانا ملک کو سر سبز و شاداب رکھنے اور الودگی سے پاک بنانے کے لیے ہماری لگن کا عکاس ہے۔

ڈاکٹر سلمان خلیل نے یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے طلباء اور اساتذہ سے بھر پور شرکت کی اپیل کی۔ ڈاکٹر ارشاد حسین (این ایس ایس کو آرڈینیٹر) نے بھی فنانس آفیسر اور ہال پرووسٹ کے ساتھ پودے لگائے۔ شعبہ عربی میں، پروفیسر ایس امتیاز حسنین (ڈین فیکلٹی آف آرس) اور پروفیسر محمد سمیع اختر صدر شعبہ عربی) نے فیکلٹی ممبران اور طلباء کے ساتھ "آزادی کا امرت مہوتسو" کے موقع پر پودے لگائے۔

پروفیسر سمیع اختر نے کہا کہ درخت بنیادی طور پر انسانوں اور دیگر جانداروں کے لئے ضروری ہیں، جو ہمیں غیر مشروط طور پر خوراک، آکسیجن اور بقا کے لیے مختلف قسم کی دیگر سہولت بہم پہنچاتے ہیں۔ عبداللہ ہال میں یوم آزادی کی تقریب پر ڈاکٹر غزالہ ناہید (پرووسٹ) نے ہال، وارڈن اور اسٹاف کے ساتھ مختلف پودے لگاۓ۔ اپنی تقریر میں انھوں نے طالبات اور تمام دیگر لوگوں کو صاف و شفاف ماحول کے لئے پودے لگانے کی ترغیب دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.