اترپردیش کی پولیس نے ضلع بارہ بنکی میں ایک اسلحہ فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔ اس سلسلے میں دو افراد گرفتار کیے گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحے اور ان کے بنانے کے اوزار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے بارہ بنکی کے مسولی تھانہ حلقے میں رسولی ریلوے کراسنگ کے پاس واقع جے پوریہ اسکلو کے پاس کھالی پڑے گھر سے اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔
در اصل مسولی پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ یہاں سے اسلحے بنا کر بیچے جا رہے ہیں۔ پولس نے اس اطلاع پر اسندرا تھانہ حلقے کے ٹکرا گاؤں کے چیتو اور ٹکیت نگر تھانہ حلقے کے کھیتا سراے کے رہنے والے رام چندر عرف کریا کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ملزمین کے قبضے سے 1 رائفل، 12 تیار تمنچہ، 5 تمنچہ زیر تعمیر اور بڑی تعداد میں اسلحے بنانے کے اوزار برآمد کیے ہیں۔
گرفتار ملزمین میں چیتو کو اس سے قبل بھی اسلحہ بنانے کی جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔