ETV Bharat / state

Supriya Shrinate on Hijab Controversy: 'ڈریس کو لے کر لڑکیوں کو تعلیم نہ دینا ان کے لیے اسکول بند کر دینا غلط ہے'

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 6:42 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے سے بات کرتے کانگریس پارٹی کی قومی ترجمان سپریہ شنیت نے کہا کہ راہل گاندھی نے اس مسئلے پر اپنا ردعمل پیش کیا ہے۔ کسی ڈریس کو لے کر لڑکیوں کو تعلیم نہ دینا ان کے لیے اسکول بند کر دینا غلط ہوگا اس کی مذمت ہونی چاہیے اور مجھے ایسا لگتا ہے اسکول میں بالکل یونیفارم ہونی چاہیے لیکن اسکول کو اس گندی سیاست کا اڈہ نہیں بنانا چاہیے جو کام بی جے پی کر رہی ہے یہ گندی سیاست ہے۔

ڈریس کو لے کر لڑکیوں کو تعلیم نہ دینا ان کے لیے اسکول بند کر دینا غلط ہے، قومی ترجمان سپریہ شنیت

کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں خواتین کو ایک نعرہ دیا ہے کہ' لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں' اس نعرے پر نہ صرف اترپردیش کی خواتین بلکہ متعدد ریاستوں میں خواتین اپنی آواز کو بلند کرتی نظر آرہی ہیں۔ ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر اسکول میں تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔ جس پر لڑکیوں نے بے باک آواز بلند کی۔ کانگریس پارٹی سمیت متعدد ملی سماجی و فلاحی تنظیموں نے حجاب کی حق میں آواز بلند کرنے والی لڑکیوں کی حمایت کی ہے۔ لیکن اب سماجی رابطہ کی سائٹ پر پرینکا گاندھی پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کرناٹک کی لڑکیوں کے حق میں کیوں نہیں بول رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی جو عمر ہوتی ہے وہ دوستوں کے ساتھ ہنسی کھیل کی ہوتی ہے اب تک نفرت کو ٹی وی چینلز کے ذریعہ ڈرائینگ روم تک پہونچا رہے تھے اب اسکولوں میں بچوں کو نفرتی بنا رہے ہیں۔ تو کچھ جواب دینے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کے دروازے کسی کے لیے بند نہیں کرنی چاہیے، کیا ہندو کیا مسلمان سبھی کو تعلیم حاصل کرنے کا مساوی حق ہے۔ حال ہی میں سرسوتی وندنہ کی گئی وہ تو سب کو تعلیم دینے کی بات کرتی ہیں کسی کے ساتھ ایسا سلوک کرنا سر سر غلط ہے۔

پرینکا گاندھی کیا ان لڑکیوں سے ملنے جائیں گے کہ جواب میں کہا کہ کرناٹک میں ہماری بہت اچھی لیڈر شپ ہے مرکزی قیادت نے اس معاملے کو سنجید گی لینے کو کہا اگے جو بھی قدم اٹھایا جائے وہ کرناٹک کانگریس پارٹی کی رائے مشورے سے اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Lucknow Women on Hijab: حجاب پر لکھنو کی خواتین سے خاص بات چیت، احتجاج کا انتباہ

انہوں نے کہا کہ چاہے بھگوا دوپٹہ ہو یا حجاب ہو ہر کسی کو پہننے کی آزادی ہونی چاہیے ان بچوں کو یونیفارم پہن کر پڑھائی کرنے کی آزادی ہے ان بچوں کو یونیفارم پہن کے ایک مستقبل کو تابناک بنانے کی آزادی ہونی چاہئے ان کے ساتھ جس طرح کا برتاؤ کیا جارہا ہے وہ غلط ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.