اکھیلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کے وزیر مملکت برائے داخلہ کے بیٹے نے کسانوں کو کچل کر ہلاک کردیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر کے دور میں بھی ایسی آمریت نہیں تھی۔ اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ مرنے والے کسانوں کے لواحقین کو 2 کروڑ روپیے معاوضہ دیا جائے۔
اس دوران اکھلیش نے پولیس انتظامیہ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کسانوں کی شبیہ خراب کرنے کے لیے گاڑیوں کو جلایا ہے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے۔
واضح رہے کہ اکھلیش یادو کو پولیس نے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ حراست میں لے کر ایکو گارڈن میں رکھا ہے۔
حراست میں لینے کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ پولیس انہیں ایکو گارڈن چھوڑ کر خود وہاں سے چلی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لکھیم پور کھیری میں زرعی قوانین اور اترپردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں پر بی جے پی کے کارکنان نے گاڑی چڑھا دی، جس میں 8 کسانوں کی موت ہوئی جبکہ سے متعدد کسان زخمی ہوئے ہیں۔
اس واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے بی جے پی کارکنان کی کئی گاڑیاں آگ کی نذر کر دی۔