عظیم مجاہد آزادی مولانا محمد علی جوہر کا آج یوم پیدائش ہے۔ مولانا کی شخصیت اور ان کی زندگی کے خاص پہلوؤں کو منظر عام پر لانے کے لیے ای ٹی بھارت کی ٹیم نے جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خان سے خصوصی بات چیت کی۔
ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلطان محمد خان سے بات چیت کی گئی اور انہوں نے مولانا کی زندگی سے متعلق متعدد پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ملک آج عظیم مجاہد آزادی مولانا محمد علی جوہر کے یوم پیدائش کا اہتمام کر رہا ہے۔ مولانا 10 دسمبر سنہ 1878 کو کوچہ لنگر خانہ رامپور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ایک مدرسہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد انہیں سنہ 1888 میں رامپور کے مدرسہ انگریزی میں داخل کر دیا گیا۔ جس مقام پر اب گورنمنٹ حامد انٹر کالج ہے۔ مولانا محمد علی نے سنہ 1898 میں علی گڑھ سے بی اے فرسٹ ڈویژن میں حاصل کیا۔ مولانا نے لندن سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کی تھی۔
مولانا محمد علی جوہر ملک کی آزادی کے لیے کافی فکر مند رہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کے لیے قربان کر دی۔
پیدائش کے بعد سے لیکر جوانی تک جس طرح سے مولانا کا رامپور سے رشتہ رہا اور اس کے بعد ملک کی آزادی کے خاطر انہوں نے اپنی جائے پیدائش سرزمین رامپور کو بھی خیرآباد کہہ دیا تھا۔ ملک آزاد ہونے کے بعد رامپور میں ایک زمانے تک رامپور میں ان کی کوئی یادگار نظر نہیں آئی۔ سنہ 2005 میں جب سماجوادی پارٹی سابق وزیر اور موجودہ رکن پارلیمان اعظم خاں نے مولانا محمد علی جوہر کے نام پر ایک بڑے تعلیمی ادارے کا قیام مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے نام سے کیا تو رامپور میں دوبارہ ان کی یادیں تازہ ہوگئیں۔
مولانا کے یوم پیدائش کے موقع پر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سلطان محمد خان سے خصوصی ملاقات کرکے مولانا محمد علی جوہر کی حیات و خدمات کو جانا۔
مزید جانکاری کے لیے انٹرویو دیکھیں......................