ETV Bharat / state

Hajj 2022: اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کے ساتھ خاص بات چیت - محسن رضا کے ساتھ خاص بات چیت

اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت نے 2 بار اترپردیش کے عازمین کو سفر حج پر روانہ کیا ہے، جس میں بی جے پی نے تمام تر سہولتیں فراہم کی اور متعدد خامیوں کو بھی دورہ کیا۔ Up Hajj Committee Chairman Mohsin Raza On Hajj House

اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کے ساتھ خاص بات چیت

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 3:55 PM IST

اتر پردیش حج کمیٹی Uttar Pradesh Hajj Committee کی تشکیل کی کارروائی اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل ہوچکا تھا، جس میں محسن رضا کو بطور چیئرمین منتخب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے چیئرمین کے عہدے کی چارج نہیں لی تھی۔ آج انہوں نے یوپی حج دفتر پر پہنچ کر چئیرمین کے عہدے کا چارج لیا۔ چونکہ حج کے ایام بالکل قریب ہیں ایسے میں تمام تر کارروائیاں ایک تعین مدت کے اندر تو مکمل کرنی ہے جس کے لیے اترپردیش کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے ای ٹی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کے ساتھ خاص بات چیت

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت بننے کے بعد 2 بار اترپردیش کے عازمین کو سفر حج پر روانہ کیا ہے، جس میں بی جے پی نے تمام تر سہولتیں فراہم کی اور متعدد خامیوں کو بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان چیئرمین ہوا کرتے تھے ان کے مدت کار کے دوران متعدد بدعنوانیاں اور بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں جس کو بی جے پی نے دور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے اراکین صحافی اور خادم الحاج کو بھی رواں برس سفر حج پر بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس پوری ریاست سے کل دس ہزار عازمین حج نے درخواست دی ہے اور درخواست دینے کا دروازہ اب بھی کھلا ہوا ہے۔ حکومت اور اتر پردیش حج کمیٹی کی یہی کوشش ہے کہ عازمین حج کو تمام تر سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں دو حج ہاوس تعمیر ہیں جو صرف ایک ماہ کے لئے استعمال ہوتے ہیں اور پورے سال ان کو وہ کسی کام میں نہیں لایا جاتا ہے۔ ایسے میں میں اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید کام کیا گیا۔

بنارس میں حج ہاؤس کی تعمیر کے لیے بھی محسن رضا نے کہا کہ حکومت کو تجویز اور پلان بھیجوں گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے ان سے درخواست کروں گا کہ وہاں ایک حج ہاوس تعمیر کی جائے جس سے مشرقی اترپردیش کے عازمین کو سہولت فراہم ہو۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں میری کوشش ہوگی کہ بنارس کو امبارکیشن پوائنٹ بنایا جائے تاکہ مشرقی اترپردیش کے عازمین حج کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حج کمیٹی کے دفتر میں بنی عمارت بہت خستہ حال ہو چکی ہے۔ اس بارے میں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت سے تمام ملازمین کو نکالا گیا ہے اور اس کو تعمیر جدید کرانے کے لیے تمام افسران اور متعلقہ اداروں سے بھی بات چیت کی گئی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس سمت کوئی پیش رفت کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.