ETV Bharat / state

رامپور: صولت پبلک لائبریری کے کارگزار صدر سے خصوصی بات چیت - رامپور میں واقع صولت پبلک لائبریری

رامپور میں واقع صولت پبلک لائبریری کے اراکین و ذمہ داران کے درمیان جاری اختلاف سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے لائبریری کے کارگزار صدر ذیشان مراد سے خصوصی بات چیت کی۔

رامپور: صولت پبلک لائبریری کے کارگزار صدر سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 8:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں واقع تاریخی صولت پبلک لائبریری ایک عرصہ سے آپسی تنازعات کا شکار ہے۔ وہیں گذشتہ دنوں کورونا سے ہونے والی اموات کے درمیان لائبریری کے صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد سے لائبریری اراکین و ذمہ داران کے درمیان تنازع میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

رامپور: صولت پبلک لائبریری کے کارگزار صدر سے خصوصی بات چیت

اسی تنازع کے درمیان لائبریری کے کارگزار صدر کے طور پر لائبریری کے دیرینہ رکن ذیشان مراد کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ صولت پبلک لائبریری کے اراکین و ذمہ داران کے درمیان جاری اختلاف سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے لائبریری کے کارگزار صدر ذیشان مراد سے خصوصی بات چیت کی۔

ذیشان مراد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'صولت پبلک لائبریری رامپور کی تہذیب و ثقافت کی علامت ہے۔ اس کا قیام سنہ 1934 میں عمل میں آیا تھا۔'

کورونا وبا کے دور میں موجودہ صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد لائبریری میں نئے صدر سے متعلق پیدا ہونے والے انتشار پر بولتے ہوئے کار گزار صدر ذیشان مراد نے لائبریری کے دستور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'دستور کی دفعہ 27 کے تحت صدر کا اچانک انتقال ہو جانے پر تمام اختیارات سکریٹری کے ہو جاتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک ہی وقت میں ایک ہی شخص کے لئے سکریٹری اور صدر کی ذمہ داریاں ادا کرنے میں دشواریاں پیدا ہوتی ہیں اسی لئے موجودہ سکریٹری مولانا اسلم جاوید قاسمی نے کافی غوروخوص کرنے اور مقامی و رامپور سے باہر رہ رہے لائبریری کے اراکین سے مشورہ کرکے مجھے کارگزار صدر بنایا گیا ہے۔'

لائبریری کے دیگر کچھ اراکین کی جانب سے ذمہ داران لائبریری پر بدعوانی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ذیشان مراد نے کہا کہ 'یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور اس قسم کے الزامات تو ہر چھوٹے بڑے اداروں پر لگتے رہے ہیں لیکن میں اپنی مثبت فکر کے تحت اس قسم کی بہتان تراشیوں کی فکر کئے بغیر لائبریری کے نظم و ضبط کو درست کرنے اور اس کے فروغ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔'

یہ بھی پڑھیں: رامپور: صولت پبلک لائبریری کو لے کر رسہ کشی جاری

ذیشان مراد نے کہا کہ 'تین ماہ بعد باقاعدہ صدر کا انتخاب ہوگا، لائبریری اراکین کو اس بات کا پورا اختیار ہوگا کہ وہ صاف و شفاف شبیہ والے شخص کا لائبریری کے صدر کے طور پر انتخاب کریں۔'

آپ کو بتا دیں کہ صولت پبلک لائبریری رامپور کا ایک اہم ادارہ ہے۔ کچھ لوگوں کی جانب سے ایسے خدشات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ اگر ذمہ داران کی جانب سے اسی طرح رسہ کشی جاری رہی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ اہم ادارہ بھی ملت کے ہاتھوں سے حکومت کے شکنجہ میں آ جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.