ETV Bharat / state

UP Election 2022: بی جے پی رہنماء ڈاکٹر تنویر احمد خان سے خصوصی بات چیت

رامپور کے مشہور و معروف ایلوپیتھی ڈاکٹر و بی جے پی رہنماء ڈاکٹر تنویر علی خان نے UP Election 2022 آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 7:19 PM IST

exclusive interview with BJP leader dr tanveer khan
بی جے پی رہنماء ڈاکٹر تنویر احمد خان سے خصوصی بات چیت

ریاست میں UP Election 2022 اسمبلی انتخابات 2022 کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ سیاسی پارٹیاں ووٹروں کو لبھانے ہرہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔ جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ہے۔ وہیں اسمبلی امیدواروں کی جانب سے ٹکٹ کے لیے مضبوط دعویداری بھی کی جارہی ہے۔

ویڈیو

رامپور میں ڈاکٹر تنویر خان ایک ایسا چہرا ہیں جنہوں نے اعظم خاں کی مخالفت میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور بی ایس پی کے ٹکٹ پر دو مرتبہ اسمبلی انتخابات لڑ چکے ہیں، لیکن انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔ اب گذشتہ دو برس سے حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ایک کنونشن میں انہوں نے اسمبلی انتخابات کے امیدوار لیے خود مضبوط دعویدار کے طور پر پیش کیا۔

اس دوران ڈاکٹر تنویر نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں کہا کہ موجودہ حکومت تمام طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام رہی ہے۔ اگر پارٹی ان کو امیدوار بناتی ہے تو وہ جیت کر رامپور کے عوام کے لیے روزگار کے مسئلے کو سب سے پہلے حل کر کریں گے۔ انہوں نے ہمارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلیم یہاں اصل مسئلہ نہیں ہے، اس کے لیے تو رامپور میں متعدد اسکول اور کالجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں یہاں روزگار کے مواقع ختم ہو گئے۔ اگر وہ کامیاب ہو گئے تو روزگار مہیا کرایا جائے گا۔'

وہیں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے سوال پر انہوں نے رکن پارلیمان اعظم خاں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی نہیں بلکہ اعظم خاں کے لیے پیسہ کمانے کی انڈسٹری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی غریبوں کے لیے نہیں ہے، یہاں بڑی بڑی فیس وصول کی جاتی ہے۔

بہرحال اب دیکھنا ہوگا کہ کیا بی جے پی ڈاکٹر تنویر خان کو اپنا امیدوار بناتی ہے یا نہیں اور ساتھ ہی یہ بھی دیکھنے والی بات ہوگی کہ اگر ڈاکٹر تنویر بی جے پی کی جانب سے الیکشن لڑتے ہیں تو رامپور شہر کی یہ سیٹ بی جے پی کو حاصل ہوتی ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.