ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں واقع تاریخی بنارس ہندو یونیورسٹی میں 26 اپریل اور 10 مئی کو گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ میں داخلے کے لیے ہونے والے امتحانات کو یونیورسٹی انتظامیہ کے جانب سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
وہیں یکم مئی تا چھ مئی کے درمیان ہونے والے امتحانات کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے انتظامیہ نے کہا کہ 'ملک میں پھیلنے والی خطرناک کورونا وبا کے پیش نظر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔'
اس دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے سبھی امیدوار طلباء و طالبات سے اپیل کی ہے کہ داخلہ امتحانات سے متعلق کسی بھی طرح کی جانکاری کے لیے یونیورسٹی کے ویب سائٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔ وہاں ساری اطلاعات اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا جیسی مہلک وبا سے نجات پانے کے وزیراعظم نے دوسری مرتبہ لاک ڈاؤن کی میعاد میں توسیع کی ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔