ETV Bharat / state

Interview with Siddhi Soni: قصہ اور اظہار جیسے میوزک ویڈیو میں نظر آنے والی سدھی سونی سے خصوصی بات چیت - سدھی سونی کا انٹرویو

زی میوزک ویڈیو قصہ میں نظر آنے والی سدھی سونی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ اداکارہ نے اپنے کریئر کی شروعات ساتھ نبھانا ساتھیا سے کی تھی۔

قصہ اور اظہار جیسے میوزک ویڈیو میں نظر آنے والی سدھی سونی سے خصوصی بات چیت

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 12:22 PM IST

قصہ اور اظہار جیسے میوزک ویڈیو میں نظر آنے والی سدھی سونی سے خصوصی بات چیت

زی میوزک البم کے نئے گانے، قصہ اور اظہار عشق میں نظر آنے والی اداکارہ سدھی سونی، جو ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد پہنچی ہیں، نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 'وہ زی میوزک کے کئی سیریلز اور کئی البمز میں کام کرچکی ہیں'۔Interview with Siddhi Soni

اداکارہ سدھی سونی نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز بطور ماڈل سے کیا۔ انہوں نے گجرات میں اداکاری کے کئی اسٹیج شوز بھی جج کیے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی میں اپنی اداکاری کا سفر شروع کیا اور یہاں انہیں پہلی بار ساتھ نبھانا ساتھیا کے شو میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ سونی کا حال ہی میں دو میوزک البم ویڈیو قصہ اور اظہار عشق بھی ریلیز ہوا ہے جسے زی اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے۔ میوزک ویڈیو قصہ میں انہیں بالی ووڈ اداکار رسلان ممتاز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ 'اس وقت ان کا ایک گانا اتراکھنڈ کے علاقے رانی کھیت میں ریکارڈ ہو رہا ہے، یہ گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے۔ ایم ایس آر پروڈکشن کمپنی کی طرف سے پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری صدف خان نے کی ہے۔ اس گانے کو مشہور بالی ووڈ اداکار محمد عرفان نے گایا ہے۔

اداکارہ نے دل کی بات، قصہ، اظہار جیسے کئی البموں میں بطور اداکارہ کام کرچکی ہیں۔ قصہ ان کے کرئیر کا اب تک کا سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے میوزک ویڈیو میں سے ایک ہے۔ سدھی سونی کا تعلق ریاست گجرات سے ہے لیکن انہوں نے کبھی گجراتی زبان میں کام نہیں کیا۔انہوں ہندی، پنجابی اور انگریزی زبان میں کام کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لڑکیاں فلموں کی دنیا میں اپنا مستقبل بنا سکتی ہیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بالی ووڈ کی دنیا لڑکیوں کے لیے ٹھیک نہیں، اگر آپ محنت اور لگن سے کام کریں اور آپ میں ہمت ہو تو آپ بالی ووڈ کی دنیا میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں میں آج کے نوجوانوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ بالی ووڈ کی دنیا بہت اچھی ہے نوجوان اس میں اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.