ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کے سینیئر نمائندے ڈاکٹر سلمان راغب کا انتقال - ڈاکٹر سلمان راغب بنارس نیوز

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے علاقہ مدنپورہ میں زرنگار کموزنگ و پرنٹنگ سینٹر کے ڈائریکٹر، بزرگ شاعر و مؤرخ شاد عباسی کے ہونہار فرزند ڈاکٹر سلمان راغب کا 29 اکتوبر 2019 کو دوپہر تین بجے انتقال ہو گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ڈاکٹر سلمان راغب کا انتقال
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 5:38 PM IST

ڈاکٹر سلمان راغب گذشتہ چند ہفتوں سے ڈائلیسس پر تھے. وہ کئ برسوں تک انقلاب (بنارس ایڈیشن) کے مدیر رہے فی الوقت وہ ای ٹی وی بھارت سے وابستہ تھے اور اپنی رپورٹنگ سے بنارس کی علمی، ادبی اور تعلیمی اہمیت کو ملک گیر پیمانے پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کے فارغ تھے اور پروفیسر ظفر احمد صدیقی صاحب کی نگرانی میں کلام مومن کی فرہنگ کی تدوین پر اہم تحقیقی کام کیا تھا۔

معروف سہ ماہی رسالہ ارتقاء کی اشاعت انہی کی فکر کا نتیجہ ہے. بنارس میں اردو فضا کو بحال کرنے میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد کی جاتی رہیں گی. ان کی وفات سے بنارس میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا جس کا پر ہونا مشکل ہے.

ان کی زندگی ایک خوشگوار جھونکا تھی جب تک رہے معاشرے میں خوشبو بکھیرتے رہے، اب نہیں ہیں تو بھی ان کے کاموں کی اہمیت انھیں زندہ رکھے گی.

مرحوم انتہائی خلیق اور بڑی صلاحیتوں کے مالک تھے۔ بنارس کا معروف ادارہ جامعہ سلفیہ میں دینی تعلیم حاصل کی تھی، لیکن مسلکی تعصب سے ہمیشہ کنارہ کش رہے اور مسلم معاشرے میں تعلیم کی اشاعت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔

بنارس کے پولیس لائن چوراہا پر ایک انگلش میڈیم مسلم اسکول میں تدریسی خدمات بھی انجام دی ہے۔

اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے حال ہی میں صحافت کے میدان میں بہترین خدمات کے لیے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے (رپورٹر) ڈاکٹر سلمان راغب (بنارس) کو صحافتی ایوارڈ (25 ہزار) سے بھی نوازا گیا تھا۔

گردے کی مہلک بیماری ہونے کے باوجود بھی ڈاکٹر سلمان راغب اپنا کام بخوبی انجام دے رہے تھے۔

عرصہ سے ذیابیطس کے مریض تھے اور وقتاً فوقتاً ڈائلیسس کے عمل سے بھی انھیں گزرنا پڑتا تھا۔

آخر وقت موعود آپہونچا اور اس سفر پہ روانہ ہوگئے جہاں سے کوئی لوٹ کر نہیں آیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.