ETV Bharat / state

اٹاوہ:چھ اسمگلر گرفتار، 20 لاکھ کی شراب ضبط - six smugglers held

گرفتار ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ برآمد شراب ہریانہ سے کم دام پر خریدنے کے بعد بوتلوں میں فرضی ریپر اور ڈھکن بدل کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔

Etawah: six smugglers held with 170 boxes of liquor
اٹاوہ:چھ اسمگلر گرفتار، 20 لاکھ کی شراب ضبط
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 5:05 PM IST

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں پولیس نے سیول لائن پولیس علاقے سے گاڑی سوار بین ریاستی اسمگلر گروہ کے چھ اراکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 170 پیٹی شراب برآمد کیا ہے۔ ضبط شراب کی قیمت 20 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے بتایا کہ ایس او جی اور سیول لائن پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران گاڑی سوار بین ریاستی شراب اسمگلر گروہ کے چھ افراد کو اٹاوہ باشندہ گورو کمار، سنجے سنگھ، مین پوری باشندہ پرشانت، شیام ویر سنگھ کے علاوہ ہریانہ کے سونی پت باشندہ تیج پال کشیپ اور جودھ پور(راجستھان)باشندہ رمیش کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے 170 پیٹی شراب اور دو موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ برآمد شراب ہریانہ سے کم دام پر خریدنے کے بعد بوتلوں میں فرضی ریپر اور ڈھکن بدل کر زیادہ قیمت میں فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کر گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.