ETV Bharat / state

'ضلعی سطح پر کمانڈ سینٹرز قائم کیے جائیں' - کنٹینمنٹ زون میں ڈرون سے نگرانی کی جائے

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی ہیڈ کوارٹر اور ضلعی سطح پر کمانڈ سینٹرس قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی ہیڈ کوارٹر اور ضلعی سطح پر کمانڈ سینٹرس قائم کرنے کی ہدایت دی ہے

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 5:39 AM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیکل اسکریننگ، ایمبولنس خدمات اور سرویلنس سرگرمیوں کے ضمن میں ریاستی ہیڈکوارٹرز اور ضلع سطح پر انٹگریٹیڈ کمانڈ سینٹرس قائم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹینمنٹ زون میں ڈرون سے نگرانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سنیچراور اتوار کو چلائی جانے والی خصوصی صاف صفائی اور سینیٹائزیشن مہم کے کاموں کے جائزے کے لیے بھی ڈرون کیمرے کا استعمال کیا جائے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سرویلنس ٹیم کو پوری طرح سے مستعد رکھا جائے اور ان کے ذریعہ گھر گھر جاکر سروے کے ذریعہ میڈیکل اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ اہلیت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 لاکھ سے کم آبادی والے اضلاع میں یومیہ کم از کم 500 ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ اور 25 لاکھ سے زیادہ آبادی والے اضلاع میں یومیہ کم سے کم ایک ہزار انٹیجن ٹیسٹ کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے اناج کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر ضرورت مند کو اناج فراہم کیا جائے اور ٹڈی دل پر لگاتار نظر رکھتے ہوئے اس پر قابو حاصل کرنے کے لیے سبھی ضروری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے موثر اقدام کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.