ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں ٹریفک ضوابط کے تئیں بیدار کرنے کے لئے اسکولز میں مضمون نگاری مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
یہ پراگرام مرکزی وزارت برائے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام کیا جارہا ہے جس میں طلبا و طالبات دلچسپی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ ان مضمون نگاری مقابلوں مقصد روڈ سیفٹی کے تئیں عوام کو بیدار کرنا ہے۔
اس تعلق سے متعدد لوگوں کا کہنا ہے ابتدائی دور میں طلبا و طالبات جب سڑک پر چلنے کے ضوابط سے رو بہ رو ہوں گے تو سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں کمی آئے گی۔
وہیں پروگرام کے منتظمین کا دعوی ہے کہ یہ پیش رفت مستقبل میں کارگر ثابت ہوگی ۔