ہاپڑ کے چمری میں رہنے والے ایک شخص کو بجلی محکمہ نے 1,28,45,95,444 کروڑ کا بجلی کا بل بھیجا ہے اس پر ریاست کے وزیرتوانائی نے کہا ہے کہ ایسا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہوگا اور اس میں جلد ہی اصلاح کر لیا جائیگا۔
ہاپڑ میں رہنے والے شمیم کو جب 128 کروڑ سے زائد بجلی کا بل ملا تو اسے دیکھ کر ان کے ہوش فاختہ ہوگئے، وہ بھاگتے ہوئے بجلی محکمہ کے پاس گئے لیکن اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بجلی محکمے نے ان کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیا اور انہیں بل کی ادائیگی کرنے کو کہا۔
شمیم کا کہنا ہے کہ میں الگ الگ محکمے میں گیا لیکن کوئی میری مدد کرنے کو تیار نہیں ہوا۔ مجھ سے کہا گیا کہ اگر دوبارہ کنکشن چاہیے تو بل کی ادائیگی کر دیں۔ وہ رنجیدہ ہوکر کہتے ہیں 'ایسا لگتا ہے کہ بجلی محکمہ پورے ہاپڑ کا بل مجھ سے ہی ادا کرنا چاہتا ہے'۔
شمیم کی بیوی کہتی ہیں کہ گھر میں صرف پنکھا اور بلب جلتا ہے تو اتنا زیادہ بجلی کا بل کیسے آسکتا ہے، ہم تو بہت غریب لوگ ہیں اتنی بڑی رقم کی ادائیگی کیسے کریں گے۔