نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے تھانہ فیس 2 میں واقع میسرز آئی پی پرنٹ او پیک لمی یڈ کے ملازمین گیٹ بند کر کے گیٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں ۔Employees Protest Over NON Payment Of Salary In Noida In Uttar Pradesh ملازمین کے مطابق ان کی تین ماہ کی تنخواہ کے طور پر 48 لاکھ روپے کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق احتجاج میں بڑی تعداد میں خاتون بھی شامل ہیں جو شدید احتجاج کر رہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ تھانہ فیس ٹو کے علاقے کے ہوزری کوپلیکس کے سی بلاک کی اس کمپنی کے باہر یہ احتجاج اور ہنگامہ مسلسل 20 دنوں سے جاری ہے۔ لیکن اب تک کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:GRP Constable Throws Passenger جی آر پی اہلکاروں نے نوجوان کو چلتی ٹرین سے پھینک دیا
کمپنی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جو معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن گیٹ پر شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ 200 کے قریب ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔ اے سی پی قادر بھی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ملازمین کو سمجھانےکی کوشش کر رہے ہیں۔Employees Protest Over NON Payment Of Salary In Noida In Uttar Pradesh