ETV Bharat / state

10th International Journalism Festival: صحافت کے عالمی فیسٹیول میں نامور شخصیات کی شرکت - نوئیڈا میں صحافت کا 10واں عالمی میلہ

صحافت کے عالمی فیسٹیول میں نامور شخصیات نے شرکت کی۔ 10th International Journalism Festival in Noida نامور شخصیات کے مطابق ہندوستان جتنا بڑا ملک ہے، اتنے ہی باصلاحیت افراد بھی یہاں موجود ہیں۔ آج نوجوانوں نے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے اور وہی اپنی مالی ضروریات پوری کر رہے ہیں، اب میڈیا کی کوئی بھی شکل ہو سکتی ہے۔ Eminent personalities participate in the International Festival of Journalism

صحافت کے عالمی فیسٹیول میں نامور شخصیات کی شرکت

author img

By

Published : Feb 13, 2022, 8:38 PM IST

نوئیڈا: صحافت کے اس عالمی فیسٹیول میں اے اے ایف ٹی یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر سندیپ ماروا نے صحافت کے شعبے میں مواقع اور چیلنجز کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونیکیشن کا دور ہے، ہر انسان صحافی کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے، کہیں بھی کچھ بھی غلط نظر آئے فوراً موبائل سے کیچ کرکے پوری دنیا میں خبریں پوسٹ کی جاتی ہیں۔ 10th International Journalism Festival in Noida

صحافت کے عالمی فیسٹیول میں نامور شخصیات کی شرکت
صحافت کے عالمی فیسٹیول میں نامور شخصیات کی شرکت

انہوں نے کہا کہ یہی نہیں، اب سوشل میڈیا پیسہ کمانے کا ایک نیا ذریعہ بن گیا ہے۔ صحافت کے 10ویں عالمی فیسٹیول کے دوسرے روز کئی نامور شخصیات نے اس صحافتی میلے میں شرکت کی، جس میں بھارت میں سربیا کے سفارت خانے کے نامزد سفیر سینیسا پاوی، ڈاکٹر شیکھر دت، چھتیس گڑھ کے سابق گورنر، یو ایس اے کے گلوبل آئیکن اور انٹرنیشنل موٹیویشنل اسپیکر سملی مکتا، اروناچل پردیش کے سابق گورنر اور سابق آرمی چیف جے جے سنگھ، یو ایس اے کے فلم میکر پروفیسر کارل بردوش اور فلم ڈائریکٹر اشوک تیاگی نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینیسا پاوک نے کہا کہ آج میڈیا صرف لکھنے کا ذریعہ نہیں بن چکا ہے بلکہ اس کی مختلف شاخیں بن چکی ہیں، اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس چیز کا انتخاب کرتے ہیں، ڈاکٹر شیکھر دت نے کہا کہ ہندوستان جتنا بڑا ملک ہے، اتنے ہی باصلاحیت افراد بھی یہاں موجود ہیں۔ آج نوجوانوں نے اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے اور وہی اپنی مالی ضروریات پوری کر رہے ہیں، اب میڈیا کی کوئی بھی شکل ہو سکتی ہے۔ آج کے پروگرام کے ساتھ ساتھ ریڈیو کا عالمی دن بھی منایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.