ڈاکٹر نیپال سنگھ نے کولڈ چین کی نگرانی کی باریکیوں پر روشنی ڈالی۔ ویکسین کولڈ چین مینیجر تبسم نے بتایا کہ تمام کولڈ چین پوائنٹ پر ویکسین کا مناسب درجہ حرارت بنائے رکھنے اور اس پر باقاعدگی سے نگرانی رکھنے کے لئے لاکر لگائے گئے ہیں۔
ویکسین کو ریئل ٹائم انفارمیشن اور ویکسین کے محفوظ محل وقوع کے لئے تمام کولڈ چین پوائنٹ کو ای وی آئی این سے جوڑا جا چکا ہے۔
کیا ہے ای وی آئی این ایپ؟
الیکٹرانک ویکسین اینٹیلیجنس نیٹ ورک (ایوین)۔ یہ ویکسین کی ریئل ٹائم انفارمیشن دیتا ہے۔ آن لائن ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں۔ ایپ کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے کہ کتنی مقدار میں ویکسین دستیاب ہے، کتنا درجہ حرارت ہے۔ ضلع گوتم بدھ نگر میں 14 کولڈ چین ہیں۔ جہاں کبھی بھی ویکسین کم ہوتی ہے یا اس کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح کے آئن ایپ پر اس کی اطلاع مل جاتی ہے۔ اسی حساب سے ڈی وی ایس (ڈسٹرکٹ ویکسین اسٹور) سے اس کی سپلائی کر دی جاتی ہے۔
کہا ں سے آتی ہےویکسین؟
پروڈکٹ سینٹر سے صوبے کے ویکسین اسٹور پر آتی ہیں۔ آر آئی ایس (ریجنل ویکسین اسٹور) ، یہاں سے ڈی وی ایس (ڈسٹرکٹ ویکسن اسٹور) ، ڈی وی ایس سے سی پی پی پی (کولڈ چین پوائنٹ) پر مکمل حفاظت اور طے شدہ درجہ حرارت پر رکھی جاتی ہے ۔ اس کے بعد ویکسین کے شعبے میں طے ہدف کے حساب سے الاٹ کی جاتی ہے۔