اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کے بادل پور میں بنے گھر کا بجلی کا کنکشن بجلی محکمہ نے کاٹ دیا ہے حالانکہ مایاوتی کے گھر کی بجلی کا کنکشن ان کے بھائی آنند کے نام سے چل رہا ہے۔
ان کے گھر پر 10 کلو واٹ کا میٹر لگا ہوا ہے۔ بجلی محکمہ کے افسر کرشن کمار نے بتایا کہ 'بادل پور میں بنے ایک گھر کا بجلی کا بقایہ 67 ہزار 500 چل رہا تھا، جس کی اطلاع کئی دفعہ میٹر آپریٹر کو دی گئی، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ جس کے بعد بجلی کا کنکشن منقطع کرنے کا انتباہ جاری کیا گیا، جب بقایہ ادا نہیں کیا گیا تو ان کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی۔'
جس کے بعد آج صبح ان کی جانب سے بجلی محکمہ کی بقایہ جات میں 50 ہزار روپیے جمع کروائے گئے۔ اب ان کے گھر کی بجلی صحیح طریقے سے چل رہی ہے۔
غورطلب ہے کہ گریٹر نوئیڈا کے بادل پور گاؤں میں سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کا آبائی گھر ہے لیکن مایاوتی خود وہاں نہیں رہتی بلکہ ان کے اہل خانہ اس گھر میں رہتے ہیں۔'